وزیراعظم کا فیصلہ ہے پکڑدھکڑ کر کے اپوزیشن کو نہیں روکیں گے، اسد عمر

     وزیراعظم کا فیصلہ ہے پکڑدھکڑ کر کے اپوزیشن کو نہیں روکیں گے، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ وہ پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہر ہے اس میں کیسز بڑھتے نظر آ رہے ہیں اسپتالوں پر لوڈ بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود اپوزیشن جلسے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا سیاست کا فائدہ نہیں ہے، اپوزیشن نے جس طرح کورونا کو استعمال کیا اس سے بڑی منافقت نہیں ہوسکتی۔ حکومت اپوزیشن کو غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتی، وزیراعظم کا فیصلہ ہے وہ پکڑ دھکڑ کر کے روکنے والے نہیں، اپوزیشن قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ذمے  داری ان کی ہوگی اور اگر عوام کی جانوں کوخطرے میں  ڈالا گیا تو اپوزیشن کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
 اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -