آپکا پورا نظام بوگس، یورپی یونین کا پی آئی اے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان 

  آپکا پورا نظام بوگس، یورپی یونین کا پی آئی اے پر پابندی برقرار رکھنے کا ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے قیام اور لائسنسنگ کے نظام پر شہری ہوابازی کے عالمی اداروں کو مطمئن نہ کرسکی جس کے بعد یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی غیر معینہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،’ایاسا‘نے پی آئی اے کو جوابی خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے پائلٹوں کے بوگس لائسنسنگ نظام کی بہتری کیلئے اقدامات نہ کیے جانے پر فی الحال پی آئی اے پر یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ پابندی اٹھانے کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاسیفٹی آڈٹ ضروری ہے اور یہ آڈٹ اسی وقت کیا جاسکے گا جب اس بات کا یقین ہو کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اس آڈٹ میں کامیاب رہے گی۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی اداروں کی مسلسل یاد دہانیوں کے باوجود ایوی ایشن ڈویژن او ر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سیفٹی منجمنٹ سسٹم کے قیام اور لائسنسنگ کے نظام پر شہری ہوابازی کے بین الاقوامی اداروں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہے۔پاکستانی پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں سے متعلق وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد یورپی یونین نے یکم جولائی سے 6 ماہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن تاحال اقدامات نہ کیے جانے پر یہ پابندی غیرمعینہ مدت تک برقرار رہے گی۔ 

پی آئی اے پابندی

مزید :

صفحہ اول -