مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو نیب کراچی نے دوسرا نوٹس جاری کر دیا

   مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو نیب کراچی نے دوسرا نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔حفیظ شیخ پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کا الزام ہے، نیب کے مطابق 1کروڑ 11لاکھ 25ہزار ڈالر کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، حفیظ شیخ اور سابق چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)سلمان صدیق پرغیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔نیب کے مطابق غیر قانونی ادائیگی کسٹم کلیئرنس، سسٹم کئیر پائلٹ پروجیکٹ کیلئے کی گئی، کیئرپروجیکٹ کے تحت سسٹم کبھی نہیں لگایا گیا، کمپنی اجیلیٹی کو ادائیگی کی گئی۔نیب کراچی نے حفیظ شیخ کو تحقیقات کیلئے یکم دسمبر کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔اب  نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیرحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر سلمان صدیق کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے، غیرقانونی ادائیگی پرسابق کسٹم افسرعاشرعظیم کوبھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ عبدالحفیظ شیخ پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیر خزانہ کے عہدے پر رہے ہیں۔
 مشیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -