اداکاری و ماڈلنگ کا بچپن سے شوق ہے، اداکارہ ثناء حیا

اداکاری و ماڈلنگ کا بچپن سے شوق ہے، اداکارہ ثناء حیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)محبت کی خوشبو بکھیرتی ماڈل اداکارہ ثنا حیا نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق بچپن سے تھا جو اب پورا ہورہاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان دنوں وہ مختلف فیشن شوز اور میوزک ویڈیوزمیں بطور ماڈل کام کررہی ہیں  جن میں میری فنکارانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے مجھے ان پراجیکٹس کا حصہ بنایاگیا اوران پراجیکٹس میں کام کرکے میری صلاحیتوں کو مذید نکھار ملاثنا حیا نے مذید کہاکہ میں کام کے معاملے میں بہت ضدی ہوں جس کام کا سوچ لوں وہ کر کے سانس لیتی ہوں آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے والدین کی بدولت ہوں اور ہمیشہ کی طرح میں مستقبل میں بھی معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی ثناء نے مزید کہا کہ مجھے بے شمار پراجیکٹس میں کام کرنے کی آفرز ہیں لیکن میں سوچ سمجھ کر ہی کام کروں گی کیونکہ میں معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اپنے پرستاروں کی مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرے کام کی تعریف کرکے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی اور میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

مزید :

کلچر -