فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، مہک نور

فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، مہک نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہماری فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے جب تک زوال پذیر پاک فلم انڈسٹری کی حکومت وقت سرپرستی نہیں کرے گی فلم انڈسٹری اپنے پا ں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار فلم اورسٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرمہک نورنے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں اگر حکومت کی طرف مناسب سپورٹ مل جائے توہماری فلم انڈسٹری دنوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔مہک نورنے کہا کہ بہت جلد ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر پوری دنیا میں یہ ثابت کر دے گی کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

کہ جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں۔میں دنوں شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں پرفارم کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -