گائیگی کا فن آسا ن نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا،شاہدہ منی

 گائیگی کا فن آسا ن نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا،شاہدہ منی

  

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ گائیگی کا فن اتنا آسا ن نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا ہے، یہ ایک سمندر ہے اور جب تک اس میں کودا نہ جائے اس کی صحیح گہرائی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے کبھی کسی پر تنقید نہیں کی لیکن اصلاح ضرور کی ہے۔میرے خیال میں گائیگی کے فن کو بڑا آسان سمجھ لیا گیا ہے اور ہر کوئی اس کے ساتھ زور آزمائی کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ گائیگی کا فن بہت مشکل کام ہے اور جو پارٹ ٹائم کی بجائے حقیقی طور پر اس سے وابستہ ہیں وہ بہتر جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی کی قائل نہیں۔لیکن نئے آنے والوں کو اس فن کی تربیت حاصل کرنی چاہیے اور سینئرز کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیے۔

مزید :

کلچر -