”چلتی کا نام گاڑی“میں ایک اہم نوعیت کا کردار ہے، حبا

”چلتی کا نام گاڑی“میں ایک اہم نوعیت کا کردار ہے، حبا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل واداکارہ حبا خان نے کہا ہے کہ نجی چینل کیلئے بنائی جانے والی ڈائریکٹر جبران کی نئی ڈرامہ سیریل ”چلتی کا نام گاڑی“میں ایک اہم نوعیت کا کردار ادا کررہی ہوں اس کردار میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود ہے۔اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیوسرز جمال شیخ اور طارق شیخ ہیں۔ ماڈلنگ میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے، ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیاافیئر کے لئے وقت نہیں ان دنوں ایک ٹی وی پراجیکٹ کر رہی ہوں۔حبا خان نے کہا کہ کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -