بیوٹیشن روبی شہزادنے بیسٹ بیوٹیشن ایوارڈ حاصل کرلیا

 بیوٹیشن روبی شہزادنے بیسٹ بیوٹیشن ایوارڈ حاصل کرلیا

  

 لاہور(فلم رپورٹر)معروف بیوٹیشن روبی شہزادنے سال 2020 کا بیسٹ بیوٹیشن ایوارڈ حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق یہ ایوارڈ انہیں گذشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا جس کی آرگنائزر آصفہ تھیں اس شومیں معروف اینکر و بیوٹیشن فضا علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس تقریب میں بیوٹیشن روبی شہزادکو سال 2020 کی بہترین بیوٹیشن کا ایوارڈ دیا گیا اور ان کے پروفیشن کی تعریف کی گئی اور ان کے کام کو سراہا گیا۔ایک ملاقات کے دوران روبی شہزادنے بتایاکہ وہ اس ایوارڈکے ملنے پر سب سے پہلے اپنے رب کی شکرگزارہوں جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا اور اس کے بعد میں اپنے پرستارو ں اپنے کلائنٹس اور ایوارڈز جیوری کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے اس ایوارڈ سے نوازا۔روبی شہزاد کا کہناتھا کہ آنے والے اگلے سالوں میں بھی اپنے اس اعزازکو برقرار رکھیں گی اور اپنے کلائنٹس اور پرستاروں کے بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

مزید :

کلچر -