حکومت کو کھلی چھوٹ‘ چیئرمین نیب نے نوکری پکی کرلی ہے‘ جمشید دستی
ملتان(سپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی،بیروزگاری اور کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ھیں۔عمران خان کرپٹ وزرا کی بھرپور سرپرستی کر رھے ھیں۔ نوجوان کو جان بوجھ کر بے راہروی پر لگادیا گیا ھے (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)
تاکہ وہ حکومت کی کارکردگی بارے نہ سوچیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سر پرستی میں کھلم کھلا بھتہ خوری کا سلسلہ جاری ہے۔ وزرا اور ارکین اسمبلی میں تو یہ ریس لگی ھوئی ھے کہ کون زیادہ لوٹ مار کرتا ھے۔ چیئرمین نیب نے حکومتی چوروں کو کھلی چھوٹ دیکر نوکری پکی کر لی ھے۔ اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے علاؤہ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ حکومتی ترجمانوں نے جھوٹوں کا ورلڈ کپ جیت لیا ھے۔ مکمل تباھی سے بچنے کے لئے قوم کو حکومت سے چھٹکارا کے لئے اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنی چاہیے۔ غیر ت ایمانی کا تقاضا بھی ہے جب جنو بی پنجاب سے پاکستان بار کونسل کے لئے ممبران منتخب ہوں گے تو وہ خطہ کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے علیحدہ صوبہ جنو بی پنجاب کی تحریک چلانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں وکلا ء کو چاہیئے کہ سپریم کورٹ بار کے لئے بھی اس خطے کے لوگوں کو منتخب کریں پاکستان عوامی راج پارٹی نئے سال 2021میں ماہ جنوری سے جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک کا آغاز کریں گے اور مارچ میں مظفر گڑھ سے جلسہ کا آغاز ہو گا سیاستدان آلہ کار نہ بنیں تو کوئی غیر جمہوری قوت سیاسی مداخلت نہیں کرے گی، جعلی پیروں اور گدی نشینوں نے اقتدار کے لئے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا۔ پاکستان کی عدلیہ اور میڈیا مظلوموں کے لیے آخری امید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اور موقع پر ملک سجاد حسین تھہیم، باصر خان سیٹھانی بھی موجود تھے جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری بھی عمران خان کی بددعا سے بچیں کیونکہ عمران اب وزیراعظٖم کے ساتھ ساتھ پیر بھی ہیں جن میں پیرنی کی روحانیت حلول کر گئی ہے جبکہ نااہل شخص کو پنجاب کا وزیراعلی بنا کر مسلط کر دیا گیا ہے اقتدار کی خاطر حکمران عالمی طاقتوں کے سامنے لیٹ گئے ہیں حکمران سمیت جعلی گدی نشین آمریت کی پیداوار ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا نیب سب سے بڑا عیب ہے جو کرپٹ حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور چیئرمین نیب چوروں کی سرپرستی کر رہا ہے جو حق کی بات کرے اس کے خلاف مقدمات بنادیئے جاتے ہیں اور جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جاتا ہے جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں نے عوام کو یر غمال بنا رکھا ہے اور عمران خان کرپٹ وزراء کے زریعے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں آٹا، چینی مافیا نے غریب قوم پر ظلم کی انتہا کر دی اور گندم، چینی باہر بھیج کر اربوں، کھربوں روپے کمالئے اور باہر سے ناقص زہریلی گندم منگوا لی انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کا بہانہ بنا کر تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے آج نوجوان تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے کرکٹ تباہ کر دی گئی ہے صحت کی عام غریب شہری کو سہولیات میسر نہیں ہیں دریاؤں میں 80سے 90فی صد زہریلے پانی کی وجہ سے نہ صرف مچھلیاں مر رہی ہیں بلکہ کھیتوں میں جانے والے نہری پانی میں فیکٹریوں کے زہر آلود پانی کی وجہ سے مضرصحت سبزیاں استعمال کرنے سے شہری ہیپا ٹائیٹس، کینسر جیسی موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں جبکہ پیپلز پارٹی میں نے نہیں چھوڑی بلکہ پیپلز پارٹی نے مجھے چھوڑ دیا تھا کرپٹ مافیا سے جان نہ چھڑا ئی گئی تو وہ ملک کو لے ڈوبیں گے کیونکہ ان کا ایجنڈا قادیانی ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بھی ڈھونگ ثابت ہوا ہے اگر حکمران اور اپوزیشن الگ صوبہ کے قیام میں مخلص ہیں تو وہ صوبہ بنادیں لیکن ان سے الگ صوبہ کے بنائے جانے کی کوئی توقع نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے بارے قرار داد پیش کی تو زرداری نے شوکاز نوٹس بھیج دیا اور وہ نوٹس میں نے لیکر پھاڑ دیا میں نے ہر چوک پر کرپٹ مافیا کے خلاف آواز بلند کی اور کرتا رہوں گااور اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی انہوں نے جماعت اسلامی کی الگ صوبہ جنو بی پنجاب کی تحریک چلائے جانے کے اعلان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ماہ جنوری سے الگ صوبہ جنو بی پنجاب کے قیام کی تحریک کا آغاز کریں گے خطہ کی عوام جنو بی پنجاب کی تحریک کو مزید مضبوط کریں۔
جمشید دستی