”آئی ایم سوری نور“ کیرئیر کی بہترین فلم ہوگی،یسریٰ
لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ یسریٰ زیب خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان کی نئی آنے فلم ”آئی ایم سوری نور“ ا ن کے کیرئیر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں یسریٰ زیب خان نے کہاکہ ”آئی ایم سوری نور“قصور میں درندگی کا شکار بننے والی معصوم زینب پر بنائی گئی ہے جس نے ہم سب کو رلادیا تھا اس فلم میں ان کے ہمراہ اداکار اسد ملک نے اہم کردار اداکیا ہے اس فلم کو بہت جلد ریلیز کیا جارہاہے۔یسریٰ زیب خان نے بتایاکہ وہ اپنے یوکے کے ٹور پر تھیں جہاں سے وہ ترکی چلی گئیں اور اب وہ وطن واپس آگئی ہیں جہاں پر وہ اپنے زیرتکمیل پراجیکٹس مکمل کروائیں گی انہوں نے یوکے اور ترکی میں اپنے برانڈ شوٹس اور ویڈیو شوٹس مکمل کروائے جو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیئے جائیں گے۔یسریٰ زیب خان نے مذیدکہاکہ ان کی اپنے پرستاروں سے گذارش ہے کہ وہ ایک مرتبہ ان کی فلم”آئی ایم سوری نور“ ضرور دیکھیں۔
اور اپنی قیمتی آراء سے بھی نوازیں کہ ہم اپنی اس کوشش میں کتنے کامیاب ہوئے ہیں۔