پشاور میں ماسک نہ پہننے پر گرفتاریاں، اتنے افراد پکڑے گئے کہ کوئی بھی احتیاط پر مجبور ہوجائے 

پشاور میں ماسک نہ پہننے پر گرفتاریاں، اتنے افراد پکڑے گئے کہ کوئی بھی احتیاط ...
پشاور میں ماسک نہ پہننے پر گرفتاریاں، اتنے افراد پکڑے گئے کہ کوئی بھی احتیاط پر مجبور ہوجائے 

  

 پشاور (ویب ڈیسک) بی آر ٹی بسوں اور دیگر بس اڈوں پر ماسک نہ پہننے والے 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ہشت نگری اور دیگر اسٹیشنز کا معائنہ کیا اس دوران بیشتر افراد ماسک کے بغیر نظر آئے جس پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے صدر کے علاقے میں بی آر ٹی اسٹیشنوں کا معائنہ کیا جب کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتا ب احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد ہاشمی نے جی ٹی روڈ پر بی آر ٹی اسٹیشنوں کا معائنہ کیا اور گرفتاریاں کیں۔ اس طرح مختلف بسوں کے اڈوں پر سیفٹی ماسک نہ پہننے والے مجموعی طور پر 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرنے کہا ہے کہ عوام بی آر ٹی اسٹیشنوں اور بسوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں اور دکانوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -