" بال سٹریٹ کرائے لیکن مضرکریموں کے استعمال سے گرگئے" حدیقہ کیانی کے خلاف خاتون نے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا

" بال سٹریٹ کرائے لیکن مضرکریموں کے استعمال سے گرگئے" حدیقہ کیانی کے خلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

جیونیوز کے مطابق زاہدہ نامی خاتون نے حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے پر گلوکارہ کیخلاف دعویٰ دائر کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے، مضرکریموں کے استعمال سے بال گرگئے اور میری شخصیت مسخ ہوئی۔خاتون کی درخواست پر حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حدیقہ کیانی سیلون کے فرنچائز اونر کا کہنا ہے کہ  اس معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔