نوازشریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے 

نوازشریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے 
نوازشریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے 

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے ہیں , ان کے کورونا سے انتقال کی متضاد خبریں گردش میں تھیں لیکن ان کے صاحبزادے نے بی بی سی کو بتایا کہ ارشد ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، مرحوم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک  گزشتہ ایک ہفتے سے راولپنڈی کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور دو روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی تاہم کچھ دیر قبل ان کا انتقال ہو گیا ہے جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے ۔

مرحوم نے 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوارن میں چھوڑے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔

سابق جج ارشد ملک نے نوازشریف کو نیب ریفرنس میں سزا سنائی تھی تاہم بعدا زاں ویڈیو سکینڈل آنے پ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے نوکری سے برخاست کر دیا تھا ، جج ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -