صدر مملکت کی طرف سے علمائے کرام سے کرونا وبا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت ،پیر سید علی رضا بخاری کا خیر مقدم

صدر مملکت کی طرف سے علمائے کرام سے کرونا وبا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر ...
صدر مملکت کی طرف سے علمائے کرام سے کرونا وبا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت ،پیر سید علی رضا بخاری کا خیر مقدم

  

اسلام آباد ، لندن (مجتبیٰ علی شاہ )  ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر سید علی رضا بخاری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے علمائے کرام سے کرونا وبا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ علمائے کرام دینی کے علاوہ صحت و سلامتی کے امور پر بھی عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنا مثبت تاکیدی و تبلیغی کردار ادا کرنا جاری رکھیں گے۔ کرونا کی دوسری لہر شدید تر ہے جس سے بچنے کیلئے ہم سب کومل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علمائے کرام سے ہونے والی مشاورت کے متعلق ڈاکٹر  پیر علی رضا بخاری نے بتایا کہ اس مشاورت میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری کے مطابق صدر مملکت کی علمائے کرام سے ہونے والی مشاورت سے متعلق وفاقی وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا خطرات کی روک تھام کے لیے علمائے کرام پہلی لہر کی طرح اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں سے احتیاطی تدابیر کی آگاہی کا پیٖغام دیا جائے گا۔ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت سے علمائے کرام سے ہونے والی مشاورت میں طے کیا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر پر علمائے کرام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ وبا سے تحفظ کے لیے عوام کی آگاہی پر علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے۔صدر مملکت کے مطابق مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے متفقہ طور پر 17 اپریل کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا اعادہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -