راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں واقع بس سٹینڈ پر رکشے میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں واقع بس سٹینڈ پر رکشے میں دھماکہ، ایک شخص ...
راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں واقع بس سٹینڈ پر رکشے میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں واقع بس سٹینڈ پر رکشے میں دھماکہ ہواہےجس کے نتیجے میں ایک شخص دم توڑ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ زخمیوں میں سے ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا ہے، اس کی حالات تشویشناک بتائی جار ہی تھی۔ قانون نافذکرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر لیاہے اور دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -