" صرف باتیں نہیں، عملی کام " تحریک انصاف کے ایم این اے نے فوجی افسران کے بوٹ پالش کرنے کیلئے خصوصی مشین لگا دی

" صرف باتیں نہیں، عملی کام " تحریک انصاف کے ایم این اے نے فوجی افسران کے بوٹ ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاستدانوں پر فوجیوں کے بوٹ پالش کرنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن اب کی بار واقعی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کی تنظیم فکس اٹ کی طرف سے کراچی کے ایئرمین گلف کلب میں افسران کے بوٹ پالش کرنے کے لیے مشین نصب کردی گئی اور تنظیم نے ثابت کیا کہ صرف باتیں نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ۔

فکس اٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مشین کی تنصیب کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ " فکس اٹ شو پالش کرنیوالی مشین ایئرمین گلف کلب میں نصب کردی گئی ، تعاون کرنے پر ایئرمین گلف کلب کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ"۔

 اس میسج کے ساتھ مشین کی تصاویر بھی شیئرکی گئیں۔

زیر نظر تصویر میں مشین دکھائی دے رہی ہے جس میں برائون اور سیاہ جوتوں کے لیے الگ الگ خانے ہیں جبکہ اس مشین کو آپریٹ کرنے کے لیے سکے بھی ڈالنے ہوں گے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ سکے عام کرنسی ہوگی یا کوئی خصوصی سکے بنائے گئے جو متعلقہ ادارے  سے ہی حاصل کیے جاسکیں گے اور ضرورت کے مطابق ہی مشین استعمال ہوگی ۔ 

اس تصویر میں فکس اٹ کے دو کارکنان کے ایک فوجی افسر کے ساتھ مشین کے پاس کھڑے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -