"ان لوگوں کیخلاف کارروائی کریں" موبائل فون کمپنیاں عدالت پہنچ گئیں

"ان لوگوں کیخلاف کارروائی کریں" موبائل فون کمپنیاں عدالت پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون کمپنیوں سے سگنل کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا لیکن اب  ملک میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنیوں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پی ٹی اے کو حکم دیا جائے کہ ایف آئی اے سے ملکر بوسٹرز بیچنے والوںکیخلاف کارروائی کی جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان موبائل فون کے سگنلز میں رکاوٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، موبائل فون کمپنیوں نے آگاہ کیا کہ چیمبرز میں پہلے بوسٹرز کی تعداد 26 تھی اب 64 ہوچکی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کمپنی وکیل نے نشاندہی کی کہ ٹاور لگاتے جائیں گے لیکن نئے ٹاورز لگانا مسئلہ کا حل نہیں ہے ، بوسٹر پہلے باہر سے آتا تھا اب ہال روڈ بوسٹرز سے بھرا پڑا ہے، استدعا ہے کہ پی ٹی اے کو ہدایت کی جائے کہ بوسٹرز کیخلاف ایف آئی اے کیساتھ ملکر کارروائی کی جائے، بوسٹرز لگانے سے سگنل کمزور ہوجاتا ہے،کمپنی کی ذمہ داری گھر کی دہلیز پر سگنل پہنچانا ہے لیکن بیسمنٹ میں سگنل پہنچانے پر زور دیا جاتا ہے۔