نئے امریکی صدر جوبائیڈن اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو کیا ہدایت کرنے جارہے ہیں؟ اعلان کردیا

نئے امریکی صدر جوبائیڈن اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو کیا ہدایت کرنے جارہے ہیں؟ ...
نئے امریکی صدر جوبائیڈن اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو کیا ہدایت کرنے جارہے ہیں؟ اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار سنبھالتے ہی امریکی عوام کو صرف 100 روز ماسک پہننے کی ہدایت کریں گے۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی عوام کو ہدایت کریں گے کہ وہ ان کے ابتدائی 100 روز میں ماسک پہنیں تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ عوام سے ہمیشہ کے لیے ماسک پہننے کا نہیں کہوں گا یہ صرف 100 دن کی بات ہے، یقین ہے کہ اگر ہر امریکی شہری ماسک پہنے تو کورونا میں تیزی سے کمی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری اداروں میں بھی ماسک کے لازمی استعمال کے احکامات جاری کریں گے۔جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں اگر عوام ماسک پہنتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ویکسی نیشن کا عمل بھی ہوتو ہم کورونا کو تیزی سے ختم کریں گے۔

نومنتخب صدر کا کہنا تھاکہ میری نائب صدر کاملا ہیرس فیس ماسک پہن کر ایک مثال بن کر دکھائیں گی جب کہ میں ایک آرڈر جاری کروں گے جس کے تحت سرکاری اداروں میں ماسک پہننا لازم ہوگا، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن، اندرون ملک ٹرانسپورٹیشن، جہازوں، بسوں اور دیگر مقامات پر بھی ماسک پہننا ہوگا۔جوبائیڈن نے وبائی امراض کے ماہر انتھونی فاچی کو مشیر بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں انتھونی فاﺅچی نئی انتظامیہ میں بطور چیف میڈیکل ایڈوائزر کام کریں۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاﺅس کی ٹرمپ انتظامیہ نے ماہرین صحت کی جانب سے دوران سفر ماسک کے لازمی استعمال کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔دوسری جانب امریکی آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدارت کے پاس عوام کو ماسک پہننے کے احکامات دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔