جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے ملتوی کر دیا گیا لیکن کیوں ؟ جانئے 

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے ملتوی کر دیا گیا لیکن ...
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے ملتوی کر دیا گیا لیکن کیوں ؟ جانئے 

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ ملتوی کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی سیریز کا پہلا میچ آج کیپ ٹاﺅن میں گیارہ بجے کھیلا جانا تھا لیکن چند گھنٹے قبل ایک جنوبی افریقی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث میچ کو اتوار تک ملتوی کر دیا گیاہے ، اب یہ میچ نیولینڈ میں اتوار کے روز کھیلا جائے گا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -