شہبازشریف ، مریم نواز اورحمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

شہبازشریف ، مریم نواز اورحمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی ...
شہبازشریف ، مریم نواز اورحمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تینوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر بھی اتفاق رائے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مریم نواز نے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جب کہ کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -