انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا 

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا 
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ آنے لگی، آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 160 روپے 17 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے، ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 175.36 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد انڈیکس 42223.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

مزید :

بزنس -