شہرقائد میں کورونا کے بڑھتے وار، کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

شہرقائد میں کورونا کے بڑھتے وار، کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ
شہرقائد میں کورونا کے بڑھتے وار، کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع غربی کے 13علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  کراچی کے ضلع غربی کے 13علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن 15روز کے لیے لگایا گیا ہے جو 05 دسمبر سے 18 دسمبر تک نافذ العمل رہے گا۔ 

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بلدیہ ، سعید آباد اور دیگر شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -