گریٹر مانچسٹر کی کن جگہوں سے لوگ پہلے کورونا وائرس کی ویکسین لے سکیں گے؟ جانئے 

گریٹر مانچسٹر کی کن جگہوں سے لوگ پہلے کورونا وائرس کی ویکسین لے سکیں گے؟ ...
گریٹر مانچسٹر کی کن جگہوں سے لوگ پہلے کورونا وائرس کی ویکسین لے سکیں گے؟ جانئے 

  

مانچسٹر (محمد رضوان ) سکریٹری صحت نے تصدیق کی ہے کہ گریٹر مانچسٹر کے دو ہسپتالوں کو کورونا وائرس ویکسین رول آو¿ٹ کے لئے مرکز بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں سیلفورڈ رائل این ایچ ایس فاو¿نڈیشن ٹرسٹ اور اسٹاکپورٹ این ایچ ایس فاو¿نڈیشن ٹرسٹ اس فہرست میں شامل ہیں۔دوسرے لاک ڈاو¿ن کے بعد گریٹر مانچسٹر کو ٹیئر تھری میں رکھا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں برطانیہ کو ویکسین کی 40 ملین خوراکیں ملیں گی جوکہ 20 ملین افراد کی ضروری دو ڈوز کے لئے کافی ہوگی۔میٹ ہینکوک نے کہا کہ ویکسین کی 800,000 خوراکوں کی پہلی تعیناتی کے لئے بیچ کی جانچ آج صبح مکمل ہوگئی ہے۔کرونا وائرس ویکسین کی منظوری کے بعد برطانیہ کے ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے ویکسینیشن پروگرام اگلے ہفتے کے آغاز میں شروع ہونا ہے۔

مزید :

برطانیہ -