مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ آگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات نےمرغی کےانڈوں کی قیمت کی تفصیلات جاری کردیں۔ ایک ہفتے میں 10روپے فی درجن مہنگے، ملک میں انڈوں کی قیمت 195 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے 10روپے فی درجن مہنگے ہوئے، قیمت 195 روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں انڈوں کی قیمت 190روپے درجن ہے۔ سب سے زیادہ قیمت کوئٹہ میں 195روپے فی درجن ریکارڈ کی گئی ہے، کراچی حیدرآباد، پشاور اور بنوں میں بھی انڈے 190روپے فی درجن تک فروخت ہورہے ہیں۔ سکھر 186، بہاولپور 184، فیصل آباد 181روپے فی درجن ہوگئے جبکہ خضدار میں انڈوں کی فی درجن قیمت 180روپے تک ہے۔
ادارہ شمارت نے رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں انڈے ،چکن ،ایل پی جی ، آگ جلانے والی لکڑی مہنگئی ہوئی۔