” اس نے بالوں سے محروم کر دیا “ پاکستانی خاتون نے حدیقہ کیانی کے سیلون پر دو کروڑ روپے کا مقدمہ کر دیا 

” اس نے بالوں سے محروم کر دیا “ پاکستانی خاتون نے حدیقہ کیانی کے سیلون پر دو ...
” اس نے بالوں سے محروم کر دیا “ پاکستانی خاتون نے حدیقہ کیانی کے سیلون پر دو کروڑ روپے کا مقدمہ کر دیا 

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں خاتون نے حدیقہ کیانی کے سیلون کے فرنچائز مالک کے خلاف دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کر دیاہے ، خاتون کا موقف ہے کہ مضر کریموں کے استعمال کی وجہ سے وہ گنج پن کا شکار ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت زاہدہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کیلئے الگ درخواست دائر کر دی ہے جبکہ اس کے علاوہ 25 لاکھ روپے اخراجات کی مد میں ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔متاثرہ خاتون زاہدہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ وہ فیصل آبادکے سول لائن جیل روڈ پر قائم سیلون میں بال سیدھے کروانے کیلئے گئی تھی لیکن اس کے بعد سے بھاری مقدار میں اس کے بال گرنا شروع ہو گئے اور اب سر کا کافی حصہ خالی ہو چکا ہے جس کے باعث اس کی شخصیت مسخ ہو کر رہ گئی ہے ۔

مقامی عدالت نے 16 دسمبر کو حدیقہ کیانی سیلون کے فرنچائز مالک ، فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی ہیلتھ آفیسر کو طلب کر لیاہے ۔فرنچائز کے مالک کا کہناہے کہ عدالت میں اس معاملے پر جواب جمع کروائیں گے ۔

مزید :

تفریح -