"حکومت کارویہ غیر مناسب، پولیس جانبدار رہے تو اچھی بات ہوگی" راناثناءاللہ کاانتباہ

"حکومت کارویہ غیر مناسب، پولیس جانبدار رہے تو اچھی بات ہوگی" راناثناءاللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

"لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سے حکومت غیر مناسب رویہ اختیار کررہی ہے، پولیس جانبدار رہے تو اچھی بات ہوگی۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ سے قبل گرفتاریاں غیر قانونی تھی، ملتان میں لوگوں کو بلاوجہ گرفتارکیا گیا۔ رانا ثناءاللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ غیر مناسب ہے، پولیس کو چاہیے کہ جانبدا رہے تو اچھی بات ہے کیونکہ ملتان جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی تو ہر جگہ جلسہ رہا۔

سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت لاہور جلسہ روکنے کے لیے آگے نہ بڑھے، حکومت غیرقانونی مقدمات میں ریکارڈ بنا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ فیصل آباد سے لیگی کارکن لاہور جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے، ورکرز کنونشن پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کی تیاریوں سے متعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بےجا پکڑ دھکڑ کی،  انتظامیہ اندازے سے لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے۔