پاکستان نے کلبھوشن کے حوالے سے بھارتی اعلامیہ مسترد کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن کے خلاف کارروائی کے اعلامیے کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے لئے وکیل کرنے کو کہا گیا،بھارت اپنے ہائی کمیشن کے وکیل پر اعتراض لگا کر کارروائی سے فرار چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو وکیل دینے کا مقصد قانونی کارروائی کو آگے بڑھانا ہے،پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کیا،فیصلے کی بنیاد پر بھارتی ہائی کمیشن کو جاسوس کلبھوشن سے ملنے کی اجازت ملی۔