وہ جانور جنہیں کورونا وائرس لاحق نہیں ہوتا لیکن کیوں؟ سائنسدانوں نے وجہ ڈھونڈ نکالی

وہ جانور جنہیں کورونا وائرس لاحق نہیں ہوتا لیکن کیوں؟ سائنسدانوں نے وجہ ...
وہ جانور جنہیں کورونا وائرس لاحق نہیں ہوتا لیکن کیوں؟ سائنسدانوں نے وجہ ڈھونڈ نکالی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس انسانوں کے ساتھ ساتھ بلیوں اور دیگر کئی جانوروں کو بھی لاحق ہو سکتا ہے تاہم خنزیر اور مرغیوں سمیت کچھ جانور ایسے ہیں جنہیں یہ موذی وائرس لاحق نہیں ہوتا۔ اب یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کی وجہ بتا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ خنزیر، مرغیوں اور دیگر ایسے جانوروں کے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی وجہ ان کے ’ری سیپٹرز‘ کی ساخت ہے۔ 

کورونا وائرس کی اوپری سطح پر ابھار ہوتے ہیں جو انسان کے ری سیپٹرز ’اے سی ای 2‘ پر جا کر اپنی گرفت مضبوط کر لیتے ہیں اور اسے جکڑ لیتے ہیں۔ خنزیر اور مرغیوں سمیت دیگر کچھ جانوروں کے ان ری سیپٹرز کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ کورونا وائرس ان پر غلبہ پانے میں ناکام رہتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اس وائرس کا شکار نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ اے سی ای 2نامی ری سیپٹرز پھیپھڑوں سمیت انسان کے پورے جسم میں ہوتے ہیں۔ انہی کے راستے کورونا وائرس انسان کے خلیوں میں داخل ہوتا اور انہیں تباہ کرتا ہے۔ سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں انسان کے علاوہ 28ایسے جانوروں کا سراغ لگایا ہے جو کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ 

مزید :

کورونا وائرس -