بھارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کی سپیلنگز میں تبدیلی کیساتھ شراب متعارف، پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش

بھارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کی سپیلنگز میں تبدیلی ...
بھارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کی سپیلنگز میں تبدیلی کیساتھ شراب متعارف، پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد اعظم محمد علی جناح کیسا پاکستان بنانا چاہتے تھے، ایک مذہبی ریاست یا ایک سیکولر ریاست؟ اس موضوع پر شروع سے ایک بحث جاری رہتی ہے اور فریقین اپنے اپنے دلائل دیتے رہتے ہیں لیکن اب اس حوالے سے ایک ایسی گھٹیا حرکت کر ڈالی گئی ہے کہ سن کر مذہبی یا سیکولر ریاست، دونوں کے حامی پاکستانی غصے میں آ جائیں گے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کسی شرانگیز کی طرف سے ٹوئٹر پر شراب کی ایک بوتل کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس پر سپیلنگز کی تبدیلی کے ساتھ لفظ ’جناح‘ (Ginnah)لکھا ہوتا ہے۔ 
شراب کی بوتل پر دوسری طرف پوری تفصیل لکھی ہوتی ہے جس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہوتی ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح سیکولر ریاست چاہتے تھے تاہم ایک فوجی ڈکٹیٹر نے پاکستان کو دوسری ڈگر پر چلا دیا۔ اس کے علاوہ اس تحریر میں قائد اعظم کی شخصیت پر کچھ ایسے گستاخانہ الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں کہ جو یہاں بیان نہیں کیے جا سکتے اور انہیں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرنے کی دانستہ کوشش ہی کہا جا سکتا ہے۔ اس ٹوئٹر پوسٹ سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کسی شراب بنانے والی کمپنی کی مذموم حرکت ہے یا کسی شخص یا گروہ کی۔