سعودی حکومت نے غیرملکی ورکرز کا بڑا مسئلہ حل کردیا، شاندار اعلان

سعودی حکومت نے غیرملکی ورکرز کا بڑا مسئلہ حل کردیا، شاندار اعلان
سعودی حکومت نے غیرملکی ورکرز کا بڑا مسئلہ حل کردیا، شاندار اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کی طرف سے غیرملکی ورکرز کو کفیل سے نجات دلانے کا اعلان کر دیا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کی طرف سے نئی قانون سازی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں غیرملکی ورکرز کواپنی مرضی سے کفیل تبدیل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں ایگزٹ اور ’ری انٹری ویزا‘ کی درخواست بھی خود سے دینے کی اجازت ہو گی جو اس سے قبل وہ کفیل کی مرضی کے بغیر نہیں دے سکتے۔رپورٹ کے مطابق وزارت کی طرف سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام سعودی عرب کے قومی اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت سعودی حکومت معاشرتی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -