پاکستان میں زلزلے اور قدرتی آفات سے محفوظ گھروں کی تعمیرات، اقوام متحدہ سے گولڈ پرائز

پاکستان میں زلزلے اور قدرتی آفات سے محفوظ گھروں کی تعمیرات، اقوام متحدہ سے ...
پاکستان میں زلزلے اور قدرتی آفات سے محفوظ گھروں کی تعمیرات، اقوام متحدہ سے گولڈ پرائز
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ(اے کے اے ایچ)کی طرف سے پاکستان کے زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کی زد میں رہنے والے علاقوں میں ایسے دیہات تعمیر کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جن میں بنائے گئے گھر ان قدرتی آفات کے خلاف مزاحمت رکھتے ہوں گے۔ اب اس بے مثال پروگرام کو ایک بین الاقوامی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اس پروگرام میں گھروں کی تعمیر کے لیے سیٹلائٹ امیجز، میپنگ ٹیکنالوجیز اور اہل دیہہ کے علم و دانش کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کو اقوام متحدہ ہاﺅسنگ ایجنسی اور ورلڈ ہیبی ٹاٹ ایوارڈز کی طرف سے گولڈ پرائز دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اے کے اے ایچ کی طرف سے 5ہزار سے زائد مقامی لوگوں تربیت دی گئی ہے کہ وہ کس طرح اپنے گھروں اور دیہات کو زلزلوں اور دیگر آفات سے بچا سکتے ہیں۔ ورلڈ ہیبی ٹاٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ آئرلینڈ کا کہنا تھا کہ ”اے کے اے ایچ پروگرام“ میں جس طرح ٹیکنالوجی اور مقامی دانش کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، وہ بہت متاثر کن ہے۔ اس سے دیہات کے لوگوں میں شعور آ رہا ہے کہ وہ قدرتی آفت کی صورت میں اس سے کیسے بچ سکتے ہیں۔“