خواتین مردوں سے بڑھ کر سیاسی معرکے میں کردار اداکریں:مریم نوازکی لیگی خواتین ارکان سے گفتگو

خواتین مردوں سے بڑھ کر سیاسی معرکے میں کردار اداکریں:مریم نوازکی لیگی خواتین ...
خواتین مردوں سے بڑھ کر سیاسی معرکے میں کردار اداکریں:مریم نوازکی لیگی خواتین ارکان سے گفتگو
سورس: Twitter@pmln_org

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف دیکھ رہے ہیں. خواتین مردوں سے دو قدم آگے بڑھ کر سیاسی معرکے میں کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے لیگی خواتین ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداران نے جاتی امرا میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہو رجلسہ سے متعلق مشاورت کی گئی اور خواتین ارکان پارلیمنٹ نے جلسے سے متعلق تجاویز بھی دیں۔ پی ڈی ایم لاہور جلسے سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے خواتین پارلیمنٹیرنز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا

اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی تباہی اور بےروزگاری سے گھریلو زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین مردوں سے دو قدم آگے بڑھ کر سیاسی معرکے میں کردار ادا کریں۔ پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کی کامیابی میں خواتین کا بڑا کردار ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے لاہور میں پنڈال سجانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے حکمت عملی بنانے اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں  دوبارہ درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کے 9کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل کردیا ہے اور ڈی سی فیصل آباد سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مافیاکے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو13دسمبرکو آخری دھکا دیں گے۔ بہتر ہے حکومت 13دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں گے۔