انڈیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسڑیلیاکو شکست دے دی

انڈیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسڑیلیاکو شکست دے دی
انڈیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسڑیلیاکو شکست دے دی
سورس:   twitter/icc

  

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سریز میں انڈیا نے پہلے میچ میں آسڑیلیا کو 11رنز سے شکست دیدی۔انڈیا نے آسڑیلیا کو جیت کے لئے 162رنز کا ہدف دیا تھا۔آسڑیلیا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 150رنز بناسکی۔آسڑیلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 35ڈائسی شارٹ نے 34رنز بنائے۔انڈیا کی جانب سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے فاسٹ باولر نرجن اور سپنر چہل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔قبل ازیں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161رنز بنائے تھے ،انڈیا کی جانب سے راہول نے 51جبکہ رویندرا جڈیجا نے44رنز بنائے۔آسڑیلیا کی جانب سے ہینری کس نے 3جبکہ مچل سٹارک نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،بہترین کھیل پر انڈین سپنر چہل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 6دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -