لندن کے گردونواح میں شدید برفباری اور خراب موسم
ُُلندن(مجتبیٰ علی شاہ) لندن کے کچھ علاقوں میں ہلکی پھلکی برف باری ہوئی ہے لیکن لندن کے ساتھ والے شہروں میں شدید برف پڑچکی ہے۔برف باری کی وجہ سے سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔موٹروے سے لنک کچھ علاقوں میں جانے والی روڈیں خراب موسم کی وجہ سے بند ہیں اور گاڑیوں کے سلپ ھونے کی اطلاعات ہیں۔