"گھٹیاباتیں رانا ثنا کی سیاسی ہسٹری ہے"شہبازگل کا راناثںااللہ کے بیان پر ردعمل

"گھٹیاباتیں رانا ثنا کی سیاسی ہسٹری ہے"شہبازگل کا راناثںااللہ کے بیان پر ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ گھٹیا باتیں کرنا راناثناءاللہ کی سیاسی ہسٹری ہے، کرپشن ، منشیات مقدمات پر ضمانتی دوسروں کو اختلاقیات کا درس نہ دیں۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف بھی  پیٹ پھاڑنے کی بڑھکیں لگایا کرتا تھا، رانا ثناء اللہ جس کے بیٹے کے پیچھے آج کل نعرے لگا رہا ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گھٹیاباتیں کرنا رانا ثناءاللہ کی سیاسی ہسٹری ہے، یہ وہی ہیں جو بلاول بھٹو کا ٹیسٹ کروانے کے مشورے دیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ موصوف کی تاریخ ہے کہ انہوں نے نواز شریف اور حمزہ شہباز کی فیملی کے بارے میں بھی زبان درازی کی تھی۔

ڈاکٹر شہبازگل نے مزید کہا کہ بیماری اور کمر درد کے پیچھے چھوٹے میاں چھپ رہے ہیں ۔ بیمار ی کے نام پر فرارہونے والوں کے ترجمان شرم سے ڈوب مریں۔ ان کا کہنا تھاکہ مولانا جعلی بھٹو اور شریف کرپٹ الائنس قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ مصدقہ چوروں اور جعلی بیماروں کے کرپٹ درباریوں کا واویلا کرنا بنتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن ، منشیات مقدمات پر ضمانتی دوسروں کو اخلاقیات کا درس نہ دیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -