سردار تنویر الیاس نے بھارتی مکروہ سازش بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا 

سردار تنویر الیاس نے بھارتی مکروہ سازش بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے بڑا ...
سردار تنویر الیاس نے بھارتی مکروہ سازش بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا 

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان  نے کہا ہے کہ نو لاکھ مسلح بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے والی بہادر کشمیری قوم  جرآت اور استقامت کا استعارہ ہے،قابض فوج کے خلاف بر سر پیکار کشمیریوں  کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے موسٹ سنیئر وزیر سردار تنویر الیاس خان  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلا جارہا ہے،12 لاکھ غیر کشمیریوں کو کشمیر میں آ باد کرنا اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کا حصہ ہے،جس کی تکمیل کے لیئے ہندوستان کی اسٹبلشمنٹ  ہمہ وقت سر گرم عمل ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں سےکاروبارچھیناجارہاہے،اگلے چندسالوں میں مقبوضہ کشمیرکےزمینی حقائق کو مزیدبدلنے کی سازش کی جارہی ہے،مقبوضہ کشمیر کی پوری آبادی خوف زدہ ہے،خواتین کی عزت بچانے والوں کو دہشت گرد بنا دیا جاتاہے،مقبوضہ کشمیر کےعوام کے لیے زمین تنگ کردی گئی ہے،اقوام عالم بھارتی مظالم کا نوٹس لےاورکشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق،حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ نہتے کشمیری  تنہا  ہندوستانی فوج کا مقابلہ کر ر ہے ہیں،بھارت کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کو کچلنے کے لیئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے، بھارت کشمیر ایشو پر کاری وار کرنے کیلیے بین الاقوامی سطح پر مضبوط لابنگ کر رہا ہے،کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ یہ پورے خطے کا مسئلہ ہے،برصغیر کا بالخصوص اور پوری دنیا کا با العموم امن  وابستہ ہے،پاکستان نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی فورمز پر وکیل بن کرکشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،خطے کے دیگر ممالک بھی کشمیریوں کی حمایت میں آگے آئیں اور بھارت پر دباو ڈالیں کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے کروائے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -