ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی
ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس کے بعد سیف سٹی اتھارٹی نے بھی ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کرنے شروع کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کا دو ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے ،اس سے قبل یہ چالان صرف ٹریفک پولیس کررہی تھی تاہم اب سیف سٹی اتھارٹی نے ایسے افراد کا چالان کرنا شروع کردیا ہے سیف سٹی اتھارٹی بھی ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار کا چالان بھجوائے گی۔

مزید :

قومی -