”الیکٹر انک ووٹنگ مشین سے الیکشن کروائے تو ہم پولنگ سٹیشن میں ۔۔“رانا ثناءاللہ نے حکومت کو دھمکی دیدی

”الیکٹر انک ووٹنگ مشین سے الیکشن کروائے تو ہم پولنگ سٹیشن میں ۔۔“رانا ...
”الیکٹر انک ووٹنگ مشین سے الیکشن کروائے تو ہم پولنگ سٹیشن میں ۔۔“رانا ثناءاللہ نے حکومت کو دھمکی دیدی

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں جھنگ سے علیشہ افتخار بلوچ، آصف معاویہ اور علی اکبر شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، سٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -