سال کا آخری سورج گرہن آج ہو نے جارہاہے ، کن کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا ؟ جانئے 

سال کا آخری سورج گرہن آج ہو نے جارہاہے ، کن کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا ؟ ...
سال کا آخری سورج گرہن آج ہو نے جارہاہے ، کن کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہو رہا ہے جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37 منٹ پرہوگا، سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔اس کے علاوہ سال کا آخری مکمل سورج گرہن بحر ہند ، بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں اس کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید :

ماحولیات -