لاہورمیں اغواءہونے والی خاتون کو پولیس نے ڈھونڈ نکالا، جب چھاپہ مارا تو ساتھ کون شخص ملا ؟ حیران کن انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں خاتون کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا جبکہ والد کی جانب مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے ٹریس کیا تو خاتون خود اغوا کار نکلی۔
پولیس کے مطابق خاتون نائلہ کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ شادباغ میں ایک روز قبل درج ہوا تھا۔پولیس نے خاتون کو ٹریس کیا تو وہاں سے اس کے ساتھی ملزم فاروق اعجاز بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں ملزمان کے قبضے سے دو سالہ بچہ عبدالرحمان بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو افشاں کالونی باغبانپورہ سے اغوا کیا تھا جبکہ بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔