دوسرا ٹیسٹ،پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے

دوسرا ٹیسٹ،پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے
دوسرا ٹیسٹ،پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلے بارش نے کچھ دیر کیلئے کھیل کو رکوایا اور اب کم روشنی کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم کر دیا گیاہے ، کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں پارٹنر شپ زیادہ لمبی نہ چل سکی اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ اوپننگ پر آنے والے عابد علی بھی اس مرتبہ کمال نہ دکھا سکے اور صرف 39 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔کم روشنی کے باعث آج کا کھیل اختتام پر پہنچ گیا ہےاور پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز جوڑلیے ہیں،بابراعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز کے ساتھ کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کی ٹیم میں عابد علی ، عبداللہ شفیق، اظہر علی، بابراعظم ، فواد عالم ، محمدرضوان، فہیم اشرف، حسن علی ، ساجد خان ، نعمان علی ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں شادمان اسلام، محمدالحسن ، نجم الحسین شانتو، مومن الحق، شکیب الحسن ، مشفیق ارحیم ، لٹن داس، مہدی حسن ، تاج السلام ، خالد احمد، عبادت حسین شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -