پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یو اے ای کی گولڈن جوبلی جوش و خروش سے منائی گئی

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یو اے ای کی گولڈن جوبلی جوش و خروش سے منائی گئی
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یو اے ای کی گولڈن جوبلی جوش و خروش سے منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی حسب سابق روایتی جوش و  خروش سے منائی  گئی - تقریب کا اہتمام ایچ اے ایونٹس کے حافظ عبدالروف اور صائمہ نقوی نے کیا تھا - تقریب ہذا کے مہمان خصوصی قونصلیٹ جنرل آف  پاکستان دبئی کے قونصل  جنرل حسن افضل خان تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چودھری خالد حسین ، افتخار احمد ، وقاص بابر ، باسط  شیخ، راجہ محمّد سرفراز، میاں  منیر ہانس ، خلیل بونیری، ملک محمّد اسلم، حاجی محمّد یٰسین، خواجہ عبدالوحید  پال ، محمّد غوث  قادری، حاجی جمیل اسحاق، زہرہ شبنم ، عاشق  سواتی، غلام صدیق  ، فراز صدیقی ، سہیل خاور ، رائے شیر علی ، راشد  فاروق، کامران ریاض، عرفان افسر اعوان، رضوان عبداللہ ، خالد ملک، عرفان اقبال طور، یاسمین کنول اور ملک شہزاد کے علاوہ بہت سے لوگ موجود تھے.  

متحدہ عرب امارات کے  پچاسویں قومی دن کے موقع پر بچوں نے قومی اور ملی  ترانے اور ٹیبلو   پیش کیا جسے شرکا  تقریب نے بہت پسند کیا- پاکستان سےآئے  فنکاروں وقاص بابر اور باسط شیخ نے بھی قومی ترانے پیش کیے جسے  شرکا  تقریب نے بہت پسند کیا. پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجاے  گئے اور دونوں  ممالک کے اچھے تعلقات کے لیےدعا  کی گئی - بچوں نے یو اے ای کے موضوع پر سیر حاصل تقاریر  کیں - پروگرام کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے کوئز پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا.

اس موقع پر قونصل  جنرل حسن افضل خان نے تقریر کرتےہوے  کہا کہ  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کو پچاس سال پورے ہو گئے ہیں جبکہ   متحدہ عرب امارات کو معرض وجود میں آئے ہوے   بھی پچاس سال پورے ہو گئے ہیں اس موقع پر آج ہم دوہری خوشی منا  رہے ہیں. ہم متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اورعوام  کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دونوں  ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے دعا  بھی کرتے ہیں. اس رنگا  رنگ تقریب کو   شرکا   نے بہت پسند کیا اورکامیاب  ایونٹ کے انعقاد پر تقریب کے منتظم حافظ عبدالرؤف  کو مبارکباد دی-