امریکی حکام کے آئی فونز پر ہوئے سائبر حملے میں اسرائیل ملوث نکلا، تہلکہ خیز دعویٰ

امریکی حکام کے آئی فونز پر ہوئے سائبر حملے میں اسرائیل ملوث نکلا، تہلکہ خیز ...
امریکی حکام کے آئی فونز پر ہوئے سائبر حملے میں اسرائیل ملوث نکلا، تہلکہ خیز دعویٰ

  

لندن (ویب ڈیسک) اسرائیلی جاسوسی ادارے  این ایس او  نے امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے فونز ہیک کرلیئے، یہ دعویٰ خبررساں ادارے رائٹرز نے کیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے  ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم این ایس او گروپ کے سپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم  نو  حکام کے فون ہیک کیے گئے ہیں,  ہیکنگ نے یوگنڈا میں مقیم امریکی حکام کے آئی فونز کو نشانہ بنایا جن پر ملک سے متعلق مسائل پر کام جاری تھا۔ تاہم اس بات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے کہ سائبر حملوں میں کون اشخاص ملوث ہیں۔

رائٹرز نے یہ دو دن پہلے کیا تھا  تاہم اب یہی موقف امریکی نشریاتی ادارے  واشنگٹن پوسٹ نے بھی دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اصل میں 11 امریکی حکام کے ایپل آئی فونز کو ہیک کیا گیا تھا.

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -