ملک میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی ؟ سموگ سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی 

ملک میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی ؟ سموگ سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے ...
ملک میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی ؟ سموگ سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں بارشوں کی پیشگوئی کر د ی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ کم شدت کی مغربی ہوائیں ہفتے کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، ہفتے کی رات سے اتوار کے دوران کشمیر ، گلگت میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔ بالائی خیبر پختون خوا میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ہفتے کو کوئٹہ، زیارت ، پشین ،ژوب ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا بھی امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -