سیالکوٹ واقعہ، سری لنکن وزیراعظم نے پیغام جاری کر دیا
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے ساتھ فیکٹری میں پیش آنے والے واقعہ پر سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے کا بیان سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدرد ی سری لنکن منیجر کے اہل خانہ کے ساتھ ہے ، سری لنکن حکومت اورعوام کووزیراعظم عمران خان پرمکمل یقین ہے،یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کوکٹہرے میں لائیں گے۔