سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش، اس میں کیا بتایا گیا ؟ نجی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کر دیا

سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش، اس میں کیا بتایا گیا ؟ نجی ٹی ...
سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش، اس میں کیا بتایا گیا ؟ نجی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

 سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے کہاہے کہ سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے جس کے مطابق واقعہ صبح 11 بجے پیش آیا اور تین پولیس اہلکار 11 بج کر 25 منٹ پر موقع پر پہنچے جبکہ واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان موقع سے غائب ہو گئے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ واقعہ سے کچھ دیر قبل منیجرنے ورکرز کو ڈسپلن توڑنے پر فارغ کیا تھا ، منیجر کے سخت ڈسپلن اور کام لینے پر ورکرز پہلے سے غصے میں تھے ، چند غیرملکیوں کے وفد نے فیکٹریوں کا دورہ کرنا تھا ، منیجر نے مشینوں پر لگے سٹیکرز ہٹانے کا کہا ، بادی النظر میں ورکرز نے سٹیکرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا ، گرفتار ورکرز کا موقف ہے کہ سٹیکرز پر مذہبی تحریر درج تھی ۔ واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہو گئے ۔ پنجاب حکومت نے واقعہ کی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت پر مبنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیش کر دی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ اب تک 112 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے ، سیالکوٹ واقعہ میں اشتعال دلانے والے ملزم بھی پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ مرکزی ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -