سیالکوٹ واقعہ، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم بیان جاری کر دیا 

سیالکوٹ واقعہ، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم بیان جاری کر دیا 
سیالکوٹ واقعہ، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم بیان جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیالکوٹ واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا نے پاکستان کی بروقت کارروائی اور رد عمل پر اطمینان ظاہر کیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم نے سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکن ہائی کمشنر کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کر رکھاہے ، میرا سری لنکا کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہواہے ، سری لنکا نے پاکستانی موقف اور بر وقت کارروائی کی تحسین کی ، وزیراعظم عمران خان خود سیالکوٹ واقعہ کی نگرانی کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر نے بھی سیالکوٹ واقعہ پر مذمت کی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیا ، وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ واقعہ باعث ندامت اور افسوسناک ہے ، واقعہ سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوئے ہیں ،ہم نے متاثرہ کی فیملی سے سری لنکا میں رابطہ کیا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ جو ان کی فیملی کی خواہشات ہیں اس کے مطابق آگے بڑھیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -