بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سریز کو ملتوی کر دیا گیا 

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سریز کو ملتوی کر ...
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سریز کو ملتوی کر دیا گیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کی وجہ سے بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کرکٹ سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میچز ملتوی کیے جاچکے ہیں جب کہ اس کے علاوہ کرکٹ کے دیگر ایونٹ بھی اومی کرون کی زد میں آچکے ہیں جس میں کرکٹ افریقا نے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈویژن ٹو کے میچز کو ملتوی کردیا ہے۔

اب بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزکو آگے بڑھادیا گیا ہے۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی جس کے لیے بھارتی ٹیم کو 8 دسمبر کو جنوبی افریقا کیلئے روانہ ہونا تھا۔

بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی جنوبی افریقا روانگی اب حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کی وجہ سے اب یہ سیریز بعد میں کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل -