کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں، ضلعی پولیس کی میٹنگ سے متعلق نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ، اس میں کیا درج ہے ؟ جانئے

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں، ضلعی پولیس کی میٹنگ سے متعلق نوٹس ...
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں، ضلعی پولیس کی میٹنگ سے متعلق نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ، اس میں کیا درج ہے ؟ جانئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنی شادی کو مکمل طور پر خفیہ رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تاہم خبریں کسی نہ کسی طرح سے سامنے آ تی جارہی ہیں ، اب دونوں کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک تاریخی قلعے میں شادی کی تقریب کرنے جارہے ہیں جو کہ راجستھان کے شہر سوائی مدھو پور میں واقع ہے ، شادی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کو لے کر ضلعی پولیس میں میٹنگ چل رہی تھیں اور اب اس میٹنگ کے حوالے سے جاری کیا گیا ایک نوٹس سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے ۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق میٹنگ میں بالی وڈ کی سٹار جوڑی کی شادی سے پہلے امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے، شادی میں شرکت کرنے والے اداکاروں کی حفاظت اور مداحوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو ہوگی لیکن تاحال کترینہ اور وکی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

مزید :

تفریح -