بھارت میں نوجوان سے آئی فون چھیننے والے ڈاکو کو پکڑا گیا تو اس نے واردات کی ایسی ’ مجبوری‘ بتا دی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے 

بھارت میں نوجوان سے آئی فون چھیننے والے ڈاکو کو پکڑا گیا تو اس نے واردات کی ...
بھارت میں نوجوان سے آئی فون چھیننے والے ڈاکو کو پکڑا گیا تو اس نے واردات کی ایسی ’ مجبوری‘ بتا دی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت  میں گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کیلئے آئی فون چھیننے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ مشرقی دہلی میں 23 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب دو ڈاکوو¿ں نے پارک سے گزرتے شہری کی گردن پر چاقو رکھا اور اس سے آئی فون چھین لیا۔رپورٹ کے مطابق شہری نے واقعے کا مقدمہ درج کروایا جس کے اگلے ہی روز پولیس کی کارروائی کے دوران ڈاکوو¿ں کو اس وقت دھر لیا گیا جب وہ ایک اور واردات کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

دوران تفتیش ڈاکوو¿ں نے اعتراف کیا کہ ان میں سے ایک کی گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا تھا جس کی وجہ سے آئی فون چھینا اور دوسری واردات کی کوشش کی۔ملزمان کے مطابق ان کا ارادہ زیادہ پیسے اکھٹے کرکے ہِل سٹیشن گھومنے جانے کا تھا تاہم گھومنے سے پہلے ہی تھانے  پہنچ گئے۔ پولیس نے ملزمان سے لوٹا گیا آئی فون بھی برآمد کر لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -